راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے صد ر و اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ن لیگ کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری حامد عباسی، پی پی 17کے صدر ملک وسیم،کوآرڈینیٹر ریحان عباسی،سیکرٹری انفارمیشن جبران رفاقت نے ملاقات کی اور برطانیہ کی عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر مبارکباد پیش کی منسٹر زانکلیواسلام آباد میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پارٹی قائدین پر جھوٹے مقدمات قائم کیے لیکن عالمی عدالتوں سے ہم بری ہو رہے ہیں برطانیہ کی عدالت کافیصلہ حکومت کو ہضم نہیں ہو رہا اس موقع پر پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر متحد ہونے سے پارٹی کا گراف بلند ہو رہا ہے ن لیگ نے کامیاب ورکر کنونشن کر کے مخالفین کو بے نقاب کیا ہے میں تمام رہنمائوں کا شکرگزار ہوں انہوں نے بہترین انداز میں ورکر کنونشن کرایا شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنماء کارکنان آئندہ انتخابات کی تیاری کریں اور آپس میں متحد رہیں آنے والے دور مسلم لیگ ن کا ہے موجودہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک بہت پیچھے رہ گیا ہے۔
شہباز شریف سے ن لیگ روالپنڈی کے وفد کی ملاقات ،خیریت دریافت کی
Oct 02, 2021