پولیس کانسٹیبل بھرتیاں،ہیپاٹائٹس مثبت آنے کے معاملہ پردرخواست کی سماعت

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں میں امیدواروں کا مبینہ طورپرہیپاٹائٹس مثبت آنے کے معاملہ پرمیڈیکل بنیادوں پر بھرتی  کیے جانے والے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی ،آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکرٹری داخلہ ،پاکستان ٹیسٹنگ سروسز، میڈیکل سپرنڈنٹ پولیس کو بھی نوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے بھی 4اکتوبر تک جواب طلب کرلیاہے ،درخواست گزارنے کہاکہ فروری دو ہزار بیس میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کا اشتہار شائع ہوا،یاسین خان و دیگرنے موقف دیاکہ درخواست گزاروں نے تمام ٹیسٹ پاس کیے، میڈیکل ٹیسٹ میں ان کا ہیپاٹائٹس  مثبت قرار دے دیا گیا۔تمام درخواست گزاروں نے بہترین لیب سے ٹیسٹ کرائے تو ہیپاٹائٹس منفی تھا، درخواست گزارکاکہناتھاکہ سندھ ہائی کورٹ ناظر کی نگرانی میں ہمارے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروائے،ہیپاٹائٹس منفی آنے پر انہیں نوکری پر تعینات کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن