سندھ ہائی کورٹ نے رفاعی پلاٹ کی نیلامی کے خلاف درخواست درخواست مسترد کردی

Oct 02, 2021

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں بفرزون بلاک 15 میں رفاعی پلاٹ کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی ،عدالت نے کہاکہ رفاعی پلاٹ ہ فروخت کیا جا سکتا ہے نہ ہی اسکی نیلامی ہوسکتی ہے،رفاعی پلاٹ پر قبضہ کرنے والے کو فروخت یا متبادل جگہ نہیں دی جاسکتی ہے،شیخ عمران نے اپنے موقف میں کہاکہ کے ڈی اے نے مذکورہ پلاٹ مجھے 1982 میں فروخت کیا تھاجبکہ کے ڈی اے کا موقف تھاکہ رفاعی پلاٹ نیلام نہیں کیا پلاٹ پر قبضہ کیا گیا ہے،درخواست گزار نے کے ڈی کو نیلامی سے روکنے اور پلاٹ کا متبادل دینے کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں