دنیاپور‘ لودھراں ( نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا لودھراں سے الیکشن لڑنے کا اعلان‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جہانگیرترین دنیاپور پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی کی دنیاپور میں ڈاکٹر فیاض یوسف کے والد سابق ماہر تعلیم و سماجی شخصیت چوہدری محمد یوسف وڑائچ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ یا ان کے بیٹے علی ترین آئندہ الیکشن میں لودہراں سے حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ جو محبت اور اعتماد لودہراں کے لوگوں نے انہیں دیا ہے وہ کیسے فراموش کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ لودہراں کے عوام کو اکیلا ہرگز نہیں چھوڑیں گے قبل ازیں انہوں نے چک نمبر 365 ڈبلیو بی میں ضلعی صدر ملک آصف اعوان کے والد اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دنیا پور ملک حاجی اقبال اعوان کے بھائی ملک خان محمد اعوان کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین وڑائچ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لودھراں رانا ارسلان احمد، چوہدری محمد نواز وڑائچ، چوہدری عتیق احسن، چوہدری غضنفر حسین وڑائچ، سید باغ علی شاہ، ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری ثقلین گجر، ضلعی فنانس سیکرٹری چوہدری تنویر محمود، چوہدری آصف ناصر وڑائچ‘ میاں محمد اکبر و دیگر بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین نے بوہڑ بوگے شاہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق امید وار صوبائی اسمبلی سید حسن محمود گیلانی المعروف پپو شاہ کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔سوگواران سید اصغر علی شاہ گیلانی، سید رضا شاہ گیلانی، سید وقار حسن گیلانی، سید علی حسن گیلانی و دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں جہانگیر ترین نے دنیا پور میں سابق صوبائی وزیر، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ کے چچا کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔