ملتان (سپورٹس ڈیسک ) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی سکواڈ کی خراب کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا احتساب شروع ہوگیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا۔ فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ حکومت نے 71 سالہ صدر اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے۔ تاہم وفاقی حکومت اس معاملہ میں بے جا مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی سکواڈ میں 10 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل تھے۔ سپورٹس بورڈ نے 10 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کے سفر، رہائش، یونیفارم اور کٹس کے اخراجات ادا کیے تاہم وزارت کو کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل سپورٹس فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کیا، حکومت نے صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا۔
ٹوکیو اولمپکس میں خراب کارکردگی ،صدر اولمپک ایسوسی ایشن کوعہدہ چھوڑنے کا حکم
Oct 02, 2021