وہاڑی میں طالب علم کی ویکسین سے ہلاکت کا شبہ‘ وزیرعلیٰ کا نوٹس

Oct 02, 2021

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر)  گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی میں282 طالب علموں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ طالب علم محمد مدثر ولد فلک شیر رہائشی پیرمراد جس کی فارم ب کے مطابق عمر 16سال9ماہ ہے اس کو بھی 29ستمبر کو صبح 10بجے ویکسین لگائی گئی۔طالب علم محمد مدثر 30ستمبر کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں معمول کے مطابق آیا اس کی صحت بالکل ٹھیک تھی طالب علم محمد مدثر  30ستمبر کو نانی کے ختم میں شرکت کیلئے سکول سے شارٹ لیو لے کر گیا ۔ 30ستمبر کو دوپہر 4بجے کے قریب اچانک طالب علم مدثر کی طبیعت خراب ہو گئی طالب علم مدثر کو سوا 5بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لایا گیا تو وہ وفات پا چکا تھا ۔281طالب علموں کو ویکسین لگائی گئی تمام طالب علموں کی صحت بلکل ٹھیک ہے انہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہواہے۔  ویکسین لگنے والے تمام طالب علم نارمل ہیں اور معمول کے مطابق سکول آرہے ہیں طالب علم مدثر کی وفات کے بعد سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی طالب علم کے گھر گئے اور والدین سے ملاقات کی والدین نے اپنے بیٹے محمد مدثر کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا تاہم متوفی طالب علم محمد مدثر کا  ظاہری معائنہ کیا گیا مگر اس میں ویکسین کے ری ایکشن کی کوئی علامت سامنے نہیں آئیں۔وزیراعلی پنجاب کاوہاڑی میں مبینہ طور پر کورونا ویکسین لگانے سے طالبعلم محمد مدثر ولد فلک شیر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس وزیراعلی نے سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کو مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کا حکم جس پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی انکوائری کمیٹی آئندہ 24گھنٹوں میں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرکے گی ۔

مزیدخبریں