لنگر خانہ میں بغیر سالن کچی روٹیاں‘ کمشنر کی آمد پر مستحقین پھٹ پڑے

Oct 02, 2021

جام پور( نمائندہ خصوصی ) جب کوئی شخصیات راجن پور لنگر خانے اور پناہ گاہ کا دورہ کرتے ہیں تو وہاں کے مکین تبدیل کر دیے جاتے ہیں اور بند کمروں کو کھول کر وہاں پڑی دھول وی آئی پیز کی آنکھوں میں  جھونک دی جاتی ہے یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کے دورے کے موقع پر مستحقین نے میڈیا کو بتائی ان کو دی گئی بغیر سالن کے کچی روٹیاں بھی میڈیا کے نمائندوں کو دکھائیں۔کمشنر کو لنگر خانے میں چند لمحے مشکل سے ٹھہرنے کو ملے کمشنر کے جاتے ہی دروازے بند کر دئے گئے تاکہ لنگر خانے کا احوال کمشنر تک نہ پہنچ پائے تاہم مستحق لوگوں نے لنگر خانے سے باہر آکر میڈیا کے نمائندوں کے سامنے لنگر خانے کی اصلیت کا راز اگل دیا اور بتایا کہ لنگر خانے میں کھانا لنگر بانٹنے والوں کیلئے پکایا جاتا ہے خود ہی پکا کر کھا جاتے ہیں ہمیں ابلے چاول،بغیر سالن کے کچی روٹیاں دی جاتی ہیں ایک شخص نے روٹی دکھاتے ہوئے کہا کہ کئی گھنٹوں سے سالن مانگ رہا ہوں کمشنر کے دورے کے باوجود نہیں دیا گیا۔ان مستحقین نے کہا کہ ایسے کھانے سے تو بہتر ہے کہ لنگر خانے کو بند کر دیا جائے پہلے ہمیں کوئی خدا ترس کھانا مہیا کر دیتا تھا اب وہ ہمیں لنگر خانے بھیج دیتے ہیں عمران خان اپنے منصوبوں کو کامیاب کریں یا بند کر دیں۔   

مزیدخبریں