شہداکے بچوںکیلئے مفت تعلیم اور دیگرکیلئے فیسوںمیں خصوصی رعایت


 لاہور(نیوز رپورٹر)خیبرپی کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران خیبرپی کے پولیس اور پنجاب گروپ آف کالجز،ہدف کالجز، الائیڈ سکولز،ایفا سکولز سسٹم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ڈی آئی جی خیبر پی کے پولیس رائے بابرسعید اور پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسہیل افضل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر آئی جی پولیس خیبرپی کے معظم جاہ انصاری کے علاوہ دونوں اداروں کے ا علیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔معا ہدے کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز، ہدف کالجز،الائیڈ سکولز اور ایفا سکولزخیبرپی کے پولیس کے شہداء کے بچوں کے لیے فیس میں سو فیصدجبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پچاس فیصد اور پولیس کے دیگرحاضر سروس ملازمین کے بچوں کو تیس فیصدرعایت دے گا۔ اس موقع  پر سہیل افضل ایگزیکٹو ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز نے کہا کہ فورسز کی ملک کیلئے خدمات بے بہا ہیں ۔ملک اور شہریوں کے تحفظ کیلئے یہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔ ہمارایہ فرض بنتا ہے کہ ہم انکے جذبہ حب الوطنی کی قدر کریں اور ممکن حد تک حوصلہ افزائی کریں۔ہمارا گروپ اس ضمن میں اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے خیبر پی کے پولیس کے شہداکے بچوں کیلئے مفت تعلیم ، زخمی اور حاضر سروس ملازمین کیلئے فیس میں خصوصی رعایت کریگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پولیس کے بچوں کی تعلیم کیلئے ہر وقت حاضر ہیں اور جب بھی ہماری خدمات کی ضرورت ہو گی ہم  پیش ہونگے۔انہوں نے فورسز کے مثبت امیج کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کی فورسز کے بارے میں  مثبت سوچ سے ان کے حو صلے بلند ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پریادگاری شیلڈز اورسوینرزکا تبادلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...