شاہدرہ اور چنیوٹ کے مقام پر دو سمال ڈیمز بنانے کی منظوری 

Oct 02, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار (سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے شاہدرہ اور چنیوٹ کے مقام پر دو سمال ڈیمز بنانے کی اصولی طور پر منظوری دیدی ہے ڈیمز کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے ای حکومت سے پی سی ایس ڈی پی میں رقم تفویض کر نے کی سفارش کی جائے گی  بورڈ نے فاطمہ جناح پارک میں سٹیزن کلب میں گند ھارا سیٹزن کلب بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔سی ڈی اے کے بورڈ کا نواں اجلاس چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام بورڈ ممبران کمشنر راولپنڈی، ممبر  فنانس، ممبر اے، ممبر انجینئرنگ، ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، نئیر علی دادا، پروفیسر افتخار حسین عارف، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور علی اصغر خان نے شرکت کی، اجلاس میں آٹھویں اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی اجلاس میں ایجنڈا کو زیر غور لاتے ہوئے جن منصبوں کی منظوری دی گئی ان میں علی پور فراش میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیرات کے لئے  نیس پاک کو بطور کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں