کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھا کے بعدمحدود پیمانے پر تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس27پوائنٹس کی کمی سے44800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 65.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی کمزوری اور معاشی خدشات نے انڈیکس کو گھٹا دیا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں500سے زائد پوائنٹس کمی بھی دیکھی گئی۔