لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف نے کہا کہ نئے پاکستان میں ملک ریورس گیئرپر جبکہ مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن ٹاپ گیئرمیں ہیں، وزیر اعظم کے سب دعوے اور وعدے تین سالوں میں فزا میں تحلیل ہو گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ہے قوم نے اس نام نہاد تبدیلی کو بھی آزما لیا۔ اب پیپلز پارٹی ہی واحد اور بہترین آپشن ہے۔ ملک کو بلاول بھٹو زرداری جیسے انقلابی سوچ رکھنے والے لیڈر کو وزیر اعظم بنانے کی ضرورت ہے۔