لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کی فیشن انڈسٹری میں مہارت اور تجربہ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اٹلی پاکستان کی اس صنعت کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو چیئرمین یوکے پاک بزنس کونسل اور سی ای او پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق سے یہاں چن ون ہیڈ آفس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا وسیع دائرہ کار موجود ہے اور اسے باہمی اشتراک سے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان اٹلی کی فیشن انڈسٹری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، آندریاس فیراریس
Oct 02, 2021