جمعیت کے وفد کی ایم ڈی اسٹیوٹا سے ملاقات 


کراچی (نیوز رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی گزشتہ روز ایم ڈی اسٹیوٹا جناب غلام مصطفی سے ملاقات،جمعیت کے وفد کی قیادت ناظم علاقہ عمیر منظور کررہے تھے وفد میں ناظمین کالج امر دین اور حمزہ تنولی شامل تھے، جمعیت کے وفد نے سیفی کالج کی نجکاری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایم ڈی کو آگاہ کیا، ایم ڈی اسٹیوٹا نے مسائل کے حل کے حوالے سے جمعیت کی کاوشوں کو سراہا اور  مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، بعد ازاں اگلے ہفتے سیفی کالج کے دورہ کا اعلان کیا. جمعیت کے وفد نے کتاب کا تحفہ اور پھولوں کا گلدستہ ایم ڈی اسٹیوٹا کو پیش کیا. 

ای پیپر دی نیشن