کراچی (وقائع نگار)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کاحکم ایم ڈی واٹر بورڈ نے ماننے سے انکار کر دیا،فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ 6روز سے بند کرنے کے احکامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا ،رہائشی علاقوں کے بیچ میں قائم ہائیڈرنٹ کی وجہ سے روڈ اور راستے اکھڑ چکے ہیں اوروہاں کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترسنے کے بعد ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلدیات نے 6 دن قبل ایم ڈی واٹر بورڈ کو فیچر موڑ ہائیڈرنٹ بند کرنے کا حکم دیا تھا جس پرایم ڈی واٹر بورڈنے صوبائی وزیر کے احکامات کو ماننے کے بجائے ہائیڈرنٹ کو بند نہیں کرایا ،صوبائی وزیر کو بیوقوف بنانے کے لیے واٹر بورڈ انتظامیہ نے معمولی دفعات پر مشتمل ایف آئی آر شرافی گوٹھ تھانے پر