خیرپور(بیورورپورٹ)سندھ ایریگشن ٹریڈیونین سپریم کونسل کے چیئرمین فقیرمحمداعظم منگیجونے ملازمین کے ساتھ مسلسل زیادتیوں اورانکے مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف سندھ حکومت کوخبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ اگر5اکتوبرتک ہمارے مطالبات منظورنہ ہوئے تو6اکتوبرکو چیف انجینئرسکھرایریگشن آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا جائیگاوہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ ہم نے سندھ حکومت نے اس سے قبل بھی کئی معاہدے اور وعدے کئے مگرابھی تک وفانہیں ہوسکے ہیں ملازمین کے جائزمسائل نہ ہونے کے باعث ملازمین سخت مشکلات اوربے چینی کاشکار ہیں اب ملازمین کاصبرکاپیمانہ لیزیزہوچکاہے اب ملازمین کے ساتھ ذیادتیاں برداشت نہیں کی جائیگی۔
مطالبات کی منظوری کیلئے ایریگشن ملازمین کا احتجاج
Oct 02, 2021