ما تحت عدالتوں نے 13ملز مان کو 14 روز ہ جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضلع کچہری راولپنڈی کی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں ملوث13ملزموں کو 14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ،8 ملزموں کا تفتیشی افسران کی استدعا پر جسمانی منظور کرلیا،19ملز موں کی درخواست ضمانتیں منظور اور7کی خارج کر دیں عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے5 ملزموں کے دائمی وارنٹ جاری کر کے ان کو اشتہاری قرار دے دیا اور تمام ملزموں کے خلاف پولیس چوری ‘ ڈکیتی ‘ قتل ‘ لڑائی جھگڑا‘ اقدام قتل ‘ اسلحہ ‘ شراب ‘ راہزنی‘ نقب زنی‘ جعلی چیک ‘ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی۔

ای پیپر دی نیشن