گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت اور ملکی سا لمیت کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،امت کا اس پر اجماع ہے کہ ختم نبوتؐ کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔تمام مکاتب فکر انتشار نہیں پیار کا راستہ اپنائیں۔