اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و مرکزی صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی صاحب سے گزشتہ روز ممتاز مزہبی سکالر اور عالم دین علامہ امین شہیدی نے پیر ہاوس بری امام سرکار میں ملاقات کی۔ملاقات میں امن و امان کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مل جل کر کاوش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب کا کہناتھا کہ ہمارا منشور ہی اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھامنا اور مسالک مابین تناو کو کم کرنا ہے۔علامہ امین شہیدی نے پیر ہاوس کی اتحاد امت بارے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولیا اللہ کے در اور خانقاہی نظام ہی مسالک مابین اختلافات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔