ہدف گروپ آف کالجز ، الائیڈ سکولز، ایفا سکولز،کے پی کے پولیس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ )کے پی کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کے پی کے پولیس اورہدف گروپ آف کالجز، الائیڈ اسکولز،ایفا سکولز سسٹم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ڈی آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس رائے بابرسعید اور ہدف گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سہیل افضل نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے اس موقع پر آئی جی پولیس کے پی کے جناب معظم جاہ انصاری کے علاوہ دونوں اداروں کے ا علیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔معا ہدے کے تحت ہدف گروپ آف کالجز، الائیڈ سکولز اور ایفا سکولزکے پی کے پولیس کے شہداء کے بچوں کے لیے فیس میں 100% جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو50% اور پولیس کے دیگرحاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 30% رعایت دے گا ۔ تقریب کے اختتام پریادگاری شیلڈز اورسووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...