گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین وزیراعلیٰ شکائت سیل خالد عزیز لون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں لیگی قیادت کے اندرونی اختلافات عوام کے سامنے آچکے ہیں اقتدار کی ہوس نے اپوزیشن کو تقسیم کر دیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی را ہ پرگامزن ہیں ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے قومی وسائل کو تباہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے دوران ملاقات گفتگو کرتے کیا اس موقع پر مصطفی خالد لون ،سلمان چغتائی ،سوئل مٹو ،شاہد ممتاز لون اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی جماعت میں رہ کر الگ الگ مشن پر چل رہے ہیں خاندانی اختلافات ختم کرنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کررہے ہیں لیکن عوام اب ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ۔
عمران خان کی قیادت میں ملک ترق ی کی را ہ پرگامزن ہے:خالد عزیز
Oct 02, 2021