سیالکوٹ: ٹرالہ سے تصادم میںموٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ+سمبڑیال(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) موضع بھوپالوالہ کا رہائشی 35 سالہ نوجوان رضوان ولد شمشاد اپنے دوست کے ہمراہ اپنے گاؤں سے موٹر سائیکل پر سیالکوٹ جا رہا تھا سیالکوٹ لاہور موٹروے انٹرچینج ساہو والہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور ٹرالہ کے تصادم کے نتیجے میں پیچھے سے آتے ہوئے دونوں موٹر سائیکل سوار زد میں آ گئے جس کے باعث رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دوست کو ریسکیو1122نے تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...