نظریاتی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے:میر ظفراللہ زہری

Oct 02, 2021

خضدار (صدیق مینگل) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماسابق وزیر داخلہ بلوچستان نواب زادہ میر ظفراللہ خان زہری کہا ہے کہ ہر جگہ موجودہ حالات نے سیاسی ورکروں کوخواہشات کے بازار میں چاپلوس اورذاتی مفادات میں مجنوں بنادیا ہے صوبے میں اب نظریاتی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اپنی رہائش گاہ پر خضدار بی این پی عوامی خضدار کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری منیراحمد زہری کی قیادت میں ملنے والے  سنیئر ورکروں  کے  وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سابق تحصیل صدر رئیس علی حسن موسیانی وڈیرہ عبدالخالق شاہد میر محمد رفیق بنگلزئی ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدر سردار محمد نواز چھانگا جیوا کے سینئر رہنماء عبدالسلام عمرانی ضلعی جنرل سیکرٹری خضدار صدام بلوچ ضلعی رہنما حافظ محمد صادق زہری ودیگر پارٹی ورکرزبڑی تعداد میں موجود تھے ۔

مزیدخبریں