کوئٹہ (اے پی پی ) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی التجاء پر میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی تزئین وآ رائش کے لئے فنڈ جاری کیئے ۔ انھوں نے کہا کے سردار عثمان بزدار نے مقبرہ کی نئے طرز کے تعمیر کے لئے فنڈ جاری کر کے نہ صرف رند قبائل بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے دل جیت لیے۔