خضدار(نامہ نگار) بارش کے باعث وڈھ گھاسلیٹی چڑھائی پر ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق این 25شاہراہ خضدار میں گھاسلیٹی چڑھائی پر بارش اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی روانی میں خلل پڑا، گھاسلیٹی چڑھائی ایک دشوار گزار ایریا ہے آمد و رفت کے لئے خصوصاً بڑی گاڑیوں کو اس چڑھائی کو سر کرتے ہوئے کافی مشکلات پیش آتی ہیں این ایچ اے نے اس چڑھائی کو درست کرنے کے لئے فنڈز کی بھی منظوری دی ہے اور اس پر تعمیراتی کام جاری ہے گزشتہ روز بارش کے بعد یہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی این ایچ اے حکام نے بتایاکہ ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل نہیں ہوئی ۔