خانیوال،اڈا پل 14 (نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی سروسز ڈیلیوری میں بہتری لائے۔ یہ بات انہوں نے نے بیسک ہیلتھ یونٹ ماہنی سیال کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔ انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر اپنے دورہ کبیروالا کے دوران ککڑ ہٹہ گئے جہاں انہوں ککڑ ہٹہ تا نواں شہر زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے ککڑہٹہ تا نواں شہر زیرتعمیر سڑک کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل کبیروالا میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد از جلد مکمل کر کے ورکنگ پوزیشن میں لایا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر تحصیل سپورٹس کمپلیکس اور چاون تا بھٹہ کوٹ سڑک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے جہانیاں کا بھی دورہ کیا اور سبزی منڈی اور فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیر تعمیر منصوبہ جات کی کڑی نگرانی کریں۔