شجاع آباد)سٹی رپورٹر(شجاع آباد میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعمیرشدہ چار واٹر سپلائی سکیمیں بند، عوامی سہولت کے نام پر کروڑوں روپے ضائع تفصیل کے مطابق شجاع آباد میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی شہری آبادی کیلئے تعمیرکی گئی واٹرسپلائی سکیم ایک سال گزرجانے کے باوجود فعال نہ ہوسکی۔ اندرون شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے ریٹس میں مسلسل اضافے سے غریب عوام کو ضرورت کے پانی کے حصول کیلئے موٹریں چلانی پڑتی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں نے کمرتوڑ کررکھ دی ہے۔ ہم نے متعدد بار میونسپل کمیٹی کے افسران سے سرکاری پانی کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا