وہاڑی( نامہ نگار) وہاڑی کے نواحی علاقہ کرمپور منشیات کا گڑھ بن چکاہے۔ نشئیوں نے سرکاری ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کو ہی اپنا مسکن بنالیاہے جہاں پر سرعام منشیات کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ سب کچھ معلوم ہونیکے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لیتے کا مطالبہ کیاہے۔