وہاڑی (کرائم رپورٹر ) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور نے کہا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کے مالکان کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کو یقینی بنائیں جن مسافروں نے کورونا ویکسین نہیں کروائی انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے مسافر کورونا ویکسین ہر صورت لگوائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ جس گاڑی میں کورونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جائے گی اس گاڑی کو بند اور جرمانہ کیا جائے گا ۔