ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے ٹبہ سلطانپورشہرمیں آ ئس کانشہ فروخت ہونے لگ گیاہے باوثوق ذرائع کے مطابق شہرکے مختلف وارڈمیں قائم منی چائے کے ہوٹلوں پرپولیس کے اہلکاروں اور منشیات فروشوں میں لین دین ہوتاہے اوربدنام زمانہ منشیات فروش دکانوں کی آ ڑمیں آ ئس جیسے نشے کوفروخت کرکے نوجوانوں کی زندگیوں کاخاتمہ کرنے میں مصروف ہیںشہریوں حمدعارف،ا عجازحسین، عابدحسین، محمدفیاض ،شہریار،نویداحمد،ندیم شاہ ودیگرنے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کامبینہ مک مکاٹبہ سلطانپورمیں آ ئس کانشہ فروخت ہونے لگا حکام نوٹس لیں شہری
Oct 02, 2021