وزیراعظم عمران خان نے کامیڈی کنگ عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خان نے کامیڈی کنگ عمرشریف کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور عمرشریف کے لیے مغفرت کی دعا کی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمرشریف بےشمارصلاحیتوں کےمالک اورفنون لطیفہ کی دنیامیں منفردمقام رکھتےتھے، فن کے شعبے میں عمرشریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔