چینی کے 38 جنگی طیاروں نے تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں ،چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔تائیوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 38چینی فوجی طیاروں نے اس کی دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں جو بیجنگ کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ان طیاروں میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے، جو دو مرحلوں میں تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔جبکہ تائیوان کی جانب سے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا گیا۔فضائی دفاعی شناختی زون کسی بھی ملک کے علاقے اور فضائی حدود سے باہر کا علاقہ ہوتا ہے لیکن یہاں آنے والے غیر ملکی طیاروں کو شناخت، نگرانی اور قومی سلامتی کے مفاد میں کنٹرول کیا جاتا ہے۔اسے علاقے کا تعین یہ ملک خود کرتا ہے اور یہ تکنیکی طور پر بین الاقوامی فضائی حدود کہلاتی ہے۔چین کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی گئی ہے لیکن وہ اس سے پہلے واضح کر چکے ہیں کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں۔جبکہ تائیوان ایک سال سے زائد عرصے سے اس جزیرے کے قریب چینی فضائیہ کے مشنوں کے بارے میں شکایت کر رہا ہے۔چین اور تائیوان 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران تقسیم ہوئے لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جزیرے کو کسی وقت طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔
Enter
Aishu