لاہور(سپورٹس رپورٹر)جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ریسلر انوکی کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، اینوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں،اینوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے، 1979میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے تھے، اینوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی، اینوکی پاکستان‘ بھارت امن کے فروغ کیلئے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے،اینوکی نے عراق امریکہ جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی دلوائی تھی اور انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جبکہ اینوکی کا اسلامی نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا۔