لاہور(خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کو فوری اور موثر انداز میں طبی امداد پہنچانے کیلئے مزید 3 موبائل ہیلتھ یونٹس، 4 موبائل میڈیکل وین اور 2 الخدمت بوٹ کلینکس متاثرہ علاقوں میں بھجوا دئیے۔ اس موقع پر الخدمت ہیلتھ سروسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جلدی امراض، ملیریا اور دیگر امراض کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر میڈیکل کیمپس، فیلڈ ہسپتال، موبائل میڈیکل یونٹس، میڈیکل وینز اور میڈیکل بوٹس کے ذریعے طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی کثیر تعداد اور سہولیات کے فقدان کے پیشِ نظرموبائل ہیلتھ یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جنرل طبی معائنے ،الٹراساؤنڈ ، ہیلتھ اسکریننگ، فارمیسی اور واش روم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔یہ موبائل ہیلتھ یونٹس اور میڈیکل وینزسندھ کے 10 اور بلوچستان کے 5اضلاع میں روزانہ صبح سے شام تک اطراف کے گاؤں دیہاتوں میں متاثرین کو صحت کی بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کررہی ہیں۔
الخدمت سیلاب متاثرین کی فوری ،موثرطبی امدادکیلئے کوشاں
Oct 02, 2022