ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں: ترجمان 

Oct 02, 2022


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ادارہ شہریوں کو صفائی سہولیات سے مستفید کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے محنتی ورکرز کے حقوق کی ادائیگی کے لیے بھی کوشاں ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے ٹھوکر ورکشاپ پر سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا ہے۔ سہولت مرکز کے قیام کا مقصد ملازمین کو انکی فلاح و بہبود کے متعلق تمام معلومات فراہم کرنا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت پْر عزم ہے۔ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور انکی فلاح ایل ڈبلیو ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔شہر کی صفائی میں حصہ لینے والے ورکرز کی صحت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سہولت مرکز میں ملازمین کو EOBI اورسوشل سکیورٹی کے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں