لاہور(نیوزرپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کی ولادت باسعادت سے دکھی انسانیت کو امن اور سکون نصیب ہوا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی پاکیزہ زندگی کو سیکھ کر اور اس پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اپنی زندگی کو آپؐ کی سیرت کے سانچے میں ڈھال دینا ہی اصل محبت ہے۔
حضرت محمدؐ کی ولادت سے دکھی انسانیت کو امن نصیب ہوا: شیخ انوار الحق
Oct 02, 2022