اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں سات کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت مسلسل کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے۔ کپواڑہ‘ کلگام‘ بارہ مولہ میں کشمیریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ جعلی پولیس مقابلے کر کے کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 5 اگست 2019ء سے اب تک بھارتی فوج 678 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔ پاکستان ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔