سیلاب، پاکستان ریلوے آج سے  سروسز بحالی کا سلسلہ شروع کرے گی 

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے آج 2 اکتوبر 2022ء سے اپنی سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ آج صبح 10 بجے 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور   براستہ  فیصل آباد، وزیرآباد راولپنڈی روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 1اپ خیبر میل جو کے  رات 10:00 بجے کراچی سے پشاور براستہ ساہیوال، لاہور راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی جبکہ 41 اپ 42ڈاؤن قراقورم ایکسپریس،33 اپ 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس اور 15 اپ 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس کو بھی 05 اکتوبر سے بحال کیا جا رہا ہے۔ ریلوے سروسز سیلاب کے باعث تعطل کا شکار تھی۔
 ریلو ے سروسز؍ بحالی 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...