تلاشی کاروائیاں جاری قابض فوج نے ستمبر میں  17کشمیری شہید کئے

Oct 02, 2022


سرینگر (اے پی پی‘ کے پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں  محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دران گزشتہ ماہ ستمبرمیں 17کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دس 10 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ علمائے کرام، نوجوانوں اور سماجی و سیاسی کارکنوںسمیت کم از کم 140 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب جموں  و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ نیشنل  کانفرنس  کے صدر فاروق عبداللہ بہت جلد جیل میں ہونگے۔ بی جے پی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کا اگلا وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ تنازع کشمیر کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر محمد عمیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر جو پرامن دینی سیاسی اور سماجی تنظیم ہے‘ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے زور دیاکہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

مزیدخبریں