اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ 2,373,636 خاندانوں میں 59ارب سے زائد کی رقم تقسیم کر دی گئی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 25000 روپے فی خاندان کی مالی امداد تقسیم کر رہا ہے۔ بلوچستان ، سندھ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2,373,636 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 59,340,900,000 روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 176,123 خاندانوں کو 4,403,075,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 1,650,137 خاندانوں کو 41,253,425,000روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 263,493 خاندانوں کو 6,587,325,000روپے مل چکے ہیں۔ پنجاب کے 283,501 خاندانوں کو 7,087,525,000روپے موصول ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 382متاثرہ خاندانوں کو 9,550,000روپے مل چکے ہیں۔مجموعی طور پر متاثرہ 51,031 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں 59ارب سے زائد تقسیم
Oct 02, 2022