سیلاب حکومت پرسوں اقوام متحدہ سے مزید 60کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت سیلاب زدگان کی بحالی، تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل پرسوں 4 اکتوبر کو جاری کرے گی۔ اقوام متحدہ نے 30 اگست 2022ء کو سیلاب کی امداد کیلئے 160 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کی مدد سے فلیش اپیل کا آغاز کیا تھا۔ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو خوراک، پناہ گاہ، طبی سہولیات کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر تک سیلاب پر تیار حتمی رپورٹس بھی اقوام متحدہ کو دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کو متاثرہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
سیلاب متاثرین اپیل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...