مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں شہید ہونے والے 7 سالہ فلسطینی بچے کو اہلخانہ نے سپردخاک کر دیا۔ جبکہ امریکہ نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 سالہ ریان یاسر سلیمان کا جسد خاکی فلسطینی سکارف سے لپٹا ہوا تھا، بیت المقدس کے قریب بچے کے آبائی شہر طوق کے راستے سے گزرنے والے جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ قابض فلسطینی فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید فلسطینی بچہ سپردخاک: انکوائری کرائی جائے‘ امریکہ
Oct 02, 2022