مذاکرات ناکام: برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال آج


لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے سب سے بڑی ریل ہڑتال آج کی جا رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگر شرائط پر مذاکرات میں ناکامی کے بعد کی جا رہی ہے۔ یہ ہڑتال ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب برمنگھم میں کنزرویٹو کانفرنس جاری ہے۔ مطالبات کے حق میں ریلوے سروس کے 40 ہزار ملازمین ہڑتال کر رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی۔ لندن سے برمنگھم‘ مانچسٹر‘ ایڈنبرا کے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پر بھی ٹرینیں نہیں چلیں گی جبکہ بہت سے علاقوں میں ٹرین کی براہ راست سروس نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائر اور لندن آنے اور جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن