لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہتر حکومتی اقدامات اور موثر انتظامی ڈھانچے کے باعث سیلاب کا نقصان کم سے کم رہا، جبکہ سندھ میں حکومتی شخصیات نے اپنی جاگیریں بچانے کے لیے دیہاتوں کے دیہات ڈبو ڈالے۔ ان خیالات کا اظہار مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں کیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ نے نہایت جرات سے استبدادی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایک سیاسی لیڈر کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسے سلوک کے باوجود حلیم عادل شیخ حق پر ڈٹے رہے۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاجواز انتقامی کاروائیوں پر پارٹی کی سپورٹ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ قبل ازیں اپنے بیان میں مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا چین کی ترقی کا راز یہ ہے کہ وہاں شریف اور زرداری جیسے کرپٹ لیڈران کو اقتدار نہیں دیا جاتا، بلکہ پھانسی دی جاتی ہے۔ چین کے احتساب کے نظام میں شریف اور زرداری جیسے چور این آر او نہیں لے سکتے۔
عمر سرفراز
چین کی ترقی کا راز کرپٹ رہنما¶ں کو اقتدار نہیں پھانسی ہے: عمر سرفراز
Oct 02, 2022