علیم خان ‘شعیب صدیقی کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علیم خان اور شعیب صدیقی کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ، جھوٹا،سازشی ، غدار،  احسان فراموش اور کم ظرف شخص ہے،  عمران خان کو صرف علیم خان کے پیسوں سے پیار تھا۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا علیم خان نے غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پر احسان کئے۔ انہوں نے کہا عمران خان کی تاریخ احسان فراموشی سے بھری پڑی ہے، محسنوں اور دوستوں کے جنازوں پہ نہیں جاتا ، احسان فراموش ہے۔ انہوں نے کہا جھوٹ بولنا، الزام لگانا، انتقامی کارروائیاں، بدزبانی اور بدکلامی عمران خان کی تاریخ ہے جو ہر احسان کرنے والے پر وار کرتا ہے۔
 وفاقی وزیر اطلاعات

ای پیپر دی نیشن