قبضہ مافیہ غیر قانونی سوسائیٹیوں کیخلاف شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے :وازیر اعلی


 راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے وزیراعلی شکایات سیل پنجاب کے چیئرمین زبیر احمد خان کی ملاقات، زبیر احمد خان نے شکایات سیل کی کارکردگی اورعوامی شکایات کے ازالے کے بارے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت قبضہ مافیا اور غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد ازجلد نمٹایاجائے عوامی شکایات کے حوالے سے درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے میں نے سابقہ دور میں عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع پلان آف ایکشن بنایاعوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرکے انہیں ریلیف دیا شکایت کے اندراج سے ازالے تک پورا سسٹم آن لائن ہونے سے درخواست گزار کو بہت ریلیف ملے گا ،بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گاایسے عناصر کے خلاف قانونی ایکشن سے ناصرف جھوٹی درخواستیں دینے والوں کو سزا ملے گی بلکہ ادارے کا وقت بھی بچے گا شکایات پر فوری ایکشن سے عوام کی دادرسی ہماری ذمہ داری ہے۔زبیر احمد خان نے راولپنڈی میں عوامی شکایات پر مقرر کردہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے زبیر احمد خان کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن