جا وید لطیف کیخلاف مقدمہ انتقامی سیاست کا حصہ ہے :چودھری شہبا ز


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری شہبا زچھینہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات پاکستان کے آئین وقانون کیساتھ کھلواڑ کرنے اور منتخب عوامی نمائندوںکو دبائو میںلانے کے مترادف ہے عمران خان کے بیانات دہشت گردی ،غداری کے زمرے میںآتے ہیںمگر ا سکو بار بار معافی دیکر ملک کے اندر فتنہ فساد اور انتشار پھیلانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں تو دوسری طرف میاںجاوید لطیف کیخلاف انٹی کرپشن میں دوبارہ کیس اوپن کرنا پنجاب حکومت کی بددیانتی پر مبنی سیاسی انتقام کا حصہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے سٹی صدر ملک شہزاد ڈوگر، جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی ،ملک اشتیا ق احمدڈوگر،میاں اعجازا حمد،ملک اعجاز احمد ،چودھری کامران ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا چودھری شہباز چھینہ نے کہاکہ اسحق ڈار کی وطن واپسی کے بعد بہت جلد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا علان ہوگا جس کے بعد پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...