نیب ترامیم کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں گئیں :چوہدری گلفام سیہول 

Oct 02, 2022


نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) نیب ترامیم کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں گئیں ان کا مقصد مخصوص ٹولے کو تحفظ دینا تھا جس کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ایک بار پھر تجوریاں بھرنے کا عمل شروع ہو چکا عوامی خدمت کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے غریب کو ایک وقت کی روٹی مشکل سے نصیب ہو رہی ہے اسحاق ڈار کی واپسی ہمارے سسٹم پر سوالیہ نشان ہے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری گلفام سیہول کی گفتگو ان کا کہنا تھا اشرافیہ کیلئے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں جبکہ غریب کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لوٹ مار کو تحفظ دینے کے لئے نیب ترامیم کی گئیں وہ وقت دور نہیں جب عوام بیدار ہوں گے اور ان لیٹروں کا احتساب ہو گا۔ 

مزیدخبریں