شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 141کے امیدوار و کنوینئر پیر سید سجاد حسین بگے شاہ نے آڈیو لیکس کے معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور پاکستان کے وقار کو دائو پر لگانے والوں سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی اس سازش میں جو عناصر ملوث ہیں ان کا کڑا احتساب ہوگا، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس سے حساس گفتگو کا ریکارڈ ہونا اور منظر عام پر آنا قومی المیہ ہونے کے ساتھ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی خاطر پی ٹی آئی کس حد تک جاسکتی ہے ۔
ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے رعایت برتی نہیں جائیگی: سید سجاد حسین
Oct 02, 2022