حُب رسولؐ کی مالا میں پروئے ہوئے مسلمان متحد ہو جائیں،اظہار بخاری


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) افراتفری کے دور میں ذکر مصطفی ؐ سے جنت کا راستہ ملتا ہے، حُب رسولؐ کی مالا میں پروئے ہوئے مسلمان متحد ہو جائیں ، ان خیالات کا اظہارچیئر مین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے رہنماء چیئرمین شیخ ناصر علی ، حافظ اقبال رضوی ،ملک ساجد محمود ، محمود احمد بنگش ، میر قادرسے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا انتظامیہ ماہ ربیع الاول میں امن و امان کو یقینی بنائے ،میلاد النبی ؐکے اجتماعات میں تمام مکاتب فکر کے علماء اتحاد و یگانگت کا پیغام دیں ۔

ای پیپر دی نیشن