پیپسی کو لا نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 'ملین میلز' پروگرام کو توسیع دیدی


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پیپسی کو لا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دنیا بھر سے ملازمین کے عطیات کو دوگنا کرکے 'ملین میلز' پروگرام کو توسیع دے دی ، پیپسی کو اور پیپسی کو فانڈیشن نے انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے اداروں اخوت، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، اور رزق کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ملک بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 20 سے زیادہ اضلاع میں متاثرہ خاندانوں کو 50 لاکھ کھانے کی فراہمی شروع کر رکھی ہے۔  اس عزم کے علاوہ، پروگرام کے پیمانے کو مزید بڑھانے اور زندگی بچانے والی خوراک کی امداد کے ساتھ مزید کمیونٹیز تک پہنچنے کے لیے، پیپسی کو فانڈیشن نے اب ایک عالمی ملازمین کے میچنگ گفٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر سے کمپنی کے ملازمین کی جانب سے دیے جانے والے عطیات کو کمپنی کی جانب سے دوگنا کیا جائے گا۔'پیپسی کو افریقہ، مڈل ایسٹ اور جنوبی ایسیائی ریجن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوجین ولیمسن نے بتایا کہ پاکستان میں ہماری ٹیم، بوٹلرز اور شراکت دار پاکستانی کمیونٹیز کی ضروریات کے حل کے لیے فوری حاضر ہو رہے ہیں۔پیپسی کو پاکستان اور افغانستان بزنس یونٹ کے سی ای او فرقان احمد سید نے کہا ''موجودہ انسانی بحران لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن